مری جانے کی ضرورت نہیں کراچی میں بارش کے ساتھ اولے پڑنے کا امکان

image

شہر کراچی میں آج بارش کے ساتھ اولے پڑنے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ کراچی پہلے ہی سردی کی لپیٹ میں ہے بارشوں سے سردی میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

ماہر موسمیات جواد میمن کے مطابق کراچی میں آج سے شروع ہونے والی بارشوں کے دوران 20 سے 30 فیصد اولے پڑنے کا امکان ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ جب موسم ٹھنڈا ہوتا ہے تو آبی بخارات جم کر اولے کی شکل اختیار کرلیتے ہیں، شہر میں آخری بار اولے 18 دسمبر 2017ء کو پڑے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سسٹم کے تحت کراچی میں آج شام یا رات سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران تیز سرد ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts