دوست نے اپنی دوستی نبھانے کیلئے انکوھا قدم اٹھایا۔ دوست کو شادی پر 1 من یعنی کہ 37 کلووزنی گانا دولہے کی کلائی پر باندھ ڈالا۔
دولہے کی کلائی پر گانا باندھنا پنجابی شادیوں کی بہت اہم اور بڑی رسم ہے۔ یہ واقعہ پنجاب کےعلاقے سرائے عالمگیر کے مقامی ہال میں پیش آیا۔
جہاں 20 دوستوں نے 100 فٹ لمبا گانا اٹھا کر اپنے دوست کو اسٹیج تک پہنچایا۔ اطلاعات کے مطابق یہ گانا 2 مہینے میں تیار کیا گیا اور اس میں تمام قسم کے مہنگے اور نایاب میوہ جات استعمال کیے گئے تھے۔
مگر اب تک اس گانے کی مالیت سامنے نہیں آ سکی ہے ۔ اس انوکھے گانے پر دوست کا کہنا تھا کہ یہ گانا میں نے اپنے دوست کے ساتھ ہمیشہ دوستی قائم رہنے کیلئے باندھا۔
اور ہم کافی سالوں سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں اور ہماری دوستی بھی بہت گہری ہے اس وجہ سے میں نے اپنی خوشی میں بھی یہ گانا پہنایا ہے۔ یہی نہیں بلکہ اس موقعے پر دوستوں نے اپنے دوست پر خوب پیسے بھی نچھاور کیے۔