مہنگائی سے پریشان عوام کے لئے نیپرا کا ایک اور وار۔ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپیہ 7 پیسے کے اضافے کی منظوری دے دی گئی۔
واضح رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں یہ اضافہ صرف کراچی کے شہریوں یعنی کے الیکٹرک صارفین کے لئے کیا گیا ہے۔ قیمت میں اضافہ گزشتہ اکتوبر میں فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا جارہا ہے جس کے بعد صارفین پر 1 ارب 91 کروڑ کا بوجھ آپڑا ہے۔ بجلی کی نئی قیمتوں کا اطلاق جنوری کے بلوں پر ہوگا۔