خاندان کا کوئی ایک فرد اس فانی دنیا سے چلا جائے تو اس کا غم اس کے لواحقین سے ختم نہیں ہوتا لیکن جب آدھی سے زیادہ فیملی ایک ہی مرتبہ میں انتقال کر جائے تو پھر باقی لوگوں کی بھی زندگی ختم ہو جاتی ہے۔
اسی طرح کا ایک واقعہ آج صبح سویرے سامنے آیا ہے جس میں گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی گھر کے 7 افراد جھلس کر مر گئے۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے پر ریسکیو زرائع کا کہنا ہے کہ آگ سے جھلس جانے والے 7 افراد میں سے 5 بچیاں تھیں اور تمام لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ گھر میں لگی اگ پر بھی قابو پا لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ریسکو زرائع کا کہن اہے کہ اب تک آگ لگنے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی تاہم ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ کو آگ لگنے کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔