بلوچستان میں سیلابی صوتحال سے تباہی، لوگوں کی جان خطرے میں۔۔ پاک فوج کس طرح لوگوں کی مدد کر رہی ہے؟

image

موسم سرما کی بارش اس وقت پاکستان کے مختلف شہروں میں جاری ہے اور کئی شہروں میں تو شدید بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

بلوچستان کے مختلف اضلاع کو اس وقت موسلادھار بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔ ریسکیو اہلکار سمیت پاک فوف کے جوان مشکل صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن عملی اقدامات کر رہے ہیں۔

پاک فوج کے اہلکاروں کی جانب سے مقامی لوگوں کو ریسکیو آپریشن کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کےساحلی علاقوں میں موسلادھار بارش کاسلسلہ جاری ہے، ‏گوادر اولڈ ٹاؤن کے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے اور شہر میں جمع پانی سے مقامی ‏آبادی اور سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ‏

پھنسے ہوئے افراد کے لیے پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے اور امدادی سرگرمیوں میں سول ‏انتظامیہ کی مدد بھی حاصل کی گئی ہے۔

دوسری جانب ایرانی حکام نے پانی بھرجانے کے باعث استقلال ڈیم کے سپل وے کھول دیے ہیں جب کہ سیلابی ریلوں سے ندی نالوں میں طغیانی کے باعث مناب کےدوسرے پل کے بالائی کنارے تک پانی پہنچ چکا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts