مجھے پہاڑ پر آنے میں 2 دن لگے اب دو دن یہاں رہوں گی ۔۔ گوادر کے خوبصورت سیاحتی مقام پر جانے کیلئے 850 سیڑھیاں کیوں چڑھنی پڑتی ہیں؟

image

زندگی میں ہر وقت انسان کو کچھ نیا کرتے رہنا چاہیے مگر کئی مرتبہ نئے کرنے کے چکر میں ایسا ہوتا ہے کہ انسان مذاق بن جاتا ہے۔ سب سے پہلے بات کرتے ہیں کہ کوہ باطل ہے کیا؟

کوہ باطل گوادر کا مشہور سیاحتی مقام ہے، جسے کوہ باطل کے نام سے جانا جاتا ہے، یہاں پر سے آپ کو پورے گوادر کا حسین نظارہ نظر آتا ہے جو آپکو کسی اور دنیا میں لے جاتا ہے۔

مگر یہاں پہاڑ کے اوپر جانے کیلئے آپکو 850 سیڑھیاں چڑھنا پڑتی ہیں ۔ان سیڑھیوں سے اب کوئی موٹا آدمی تو کیا دبلا پتلا بھی نہیں آ سکتا مگر جب ایک اینکر ڈھائی گھنٹے بعد اپنی ٹیم کے ہمراہ اس پہاڑ پر چڑھ ہی گئیں۔

تو انہوں نے دیکھا کہ ایک انتہائی بھاری جسم کی مالک لڑکی بیٹھی حسین نظاروں سے محظوظ ہو رہی تھی۔

تو اینکر نے ان سے پوچھا کہ برا مت منانا آپ پر میں بھی موٹی ہوں، مجھے تو ڈھائی گھنٹے لگے اور میری بری حالت ہو گئی تو آپ کیسے یہاں تک پہنچی ہو، مجھے تو ناممکن لگ رہا ہے آپکا۔

تو موٹی لڑکی نے اپنی انتہائی خوبصورت آواز میں کہا مجھے تو 2 دن لگے ہیں اور اب 2 دن یہاں ہی رہوں گی۔

باتوں باتوں میں موٹی لڑکی نے کہا کہ مجھے تو آپ پر ہنسی آرہی ہے کہ آپکو پتا نہیں یہاں تو کاریں اور کوسٹر وغیرہ بھی آتیں ہیں، تاب مجھے بتائیں کے 850 سیڑھیاں چڑھ کر کیسا لگ رہا ہے؟

حالت تو خراب ہوئی ہو گی۔ جس پر اینکر کا ہنس ہنس کر حال برا ہو گیا اور کہا ہم لوگوں سے تفریح کے سوالات کرتے ہیں مگر یہاں تو میں ہی تفریح کا سامان بن گئی ہوں۔

مزید یہ کہ اب یہ انٹرویو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے جسے اب تک 71 ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں، 3 ہزار سے زائد لوگ پسند کر چکے ہیں جبکہ 137 لوگ اس پر اپنی قیمتی رائے بھی دے چکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts