ڈاکٹر عامر لیاقت کچھ روز سے طبیعت خراب ہونے کے باعث ساؤتھ سٹی ہسپتال میں داخل تھے۔ ان کی طبیعت سے متعلق سوشل میڈیا پر بہت سے پیغامات بھی جاری کیے گئے تھے۔ لیکن اب انہوں نے ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ طبیعت بحال ہے، گھر کی طرف روانگی ہے۔
تصویر میں ہسپتال کا عملہ بھی ڈاکٹر عامر لیاقت کے ساتھ نظر آرہا ہے۔ سوشل میڈیا پر لوگوں نے جہاں کمنٹ کرتے ہوئے دعائیہ کلمات ادا کیے وہیں کچھ لوگ یہ بھی کمنٹ کر رہے ہیں کہ عامر لیاقت کی بیگم طوبیٰ عامر کہاں ہیں جو شوہر کے ساتھ نظر نہیں آرہی ہیں۔
واضح رہے کہ جب سے ڈاکٹر عامر لیاقت ہسپتال منتقل ہوئے ہیں اس دن سے طوبیٰ عامر کے انسٹاگرام پر اسلام آباد گھومنے پھرنے کی تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں۔