پاکستانی واقعی کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آ رہی ہے جس میں ہم صاف دیکھ سکتے ہیں کہ مہنگی گاڑی مانی جانے والی گاڑی سیوک جو پہلے کبھی سفر کرنے کیلئے استعمال ہوا کرتی تھی۔
مگر اب کنٹینر نما گھر ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کیلئے استعمال ہو رہی ہے۔
دراصل بات یہ ہے کہ سیوک کار کنٹینر نما گھر کو کھینچ کر ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جا رہی ہے۔
ویڈیو کو اس کیپشن کے ساتھ سوشل میڈیا کی زینت بنایا گیا ہے کہ پاکستان جیسے ملک میں کچھ بھی ممکن ہے اور سیوک کار اب اپنے مالک سمیت تیار ہے پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی سیر کو۔
جہاں یہ کنٹینر نما فائیو اسٹار گھر انہیں پر تعیش زندگی دے گا۔ واضح رہے کہ اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ ویڈیو کس ملک سے تعلق رکھتی ہے البتہ وڈیو میں دیکھے گئے اردگرد کے ماحول سے ہمیں یہ اندازہ ہوتا ہے کہ یہ وڈیو پاکستان کی ہی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو انتہائی دلکش تبصرے کر رہے ہیں اور اب تک اس ویڈیو کو 26 ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں اور 260 لوگ اسے پنسد کر چکے ہیں یہی نہیں 73 لوگ اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کر چکے ہیں۔