بعض اوقات ڈاکٹرز کی غفلت انسان کو مشکل سے نکالنے کے بجائے اسے مزید مشکل میں ڈال دیتی ہے اور نتیجہ بھیانک نکلتا ہے۔
پاکستان کے معروف گلوکار سلیم شہزاد ڈاکٹرز کی غفلت کا شکار ہوگئے ہیں۔
نامور پلے بیک گلوکار اور درجنوں فلموں کے لیے گانا گانے والے گلوکار سلیم شہزاد کی آنکھوں کا غلط آپریشن کر دیا گیا جس کے باعث وہ آنکھوں کی 80 فیصد بینائی سے محروم ہوگئے، سلیم شہزاد نے حکومت پاکستان سے آنکھوں کے آپریشن کے لیے مدد کی اپیل کردی۔
سلیم شہزاد نے اپنی آنکھوں کے علاج کی اپیل کردی، انہوں نے کہا کہ خدارا مدد کی جائے اس سے پہلے کہ میں باقی 20 فیصد بینائی سے بھی محروم ہوجاؤں۔
معروف سنگر سلیم شہزاد نے مقبول فلموں جیسے ہیرا اور پتھر، تلاش، غریبوں کا بادشاہ، سوغات، بھائی جان، آوارہ گرد جیسی بہترین فلموں میں اپنی شاندار آواز کا جادو جگایا۔