میں نے اپنی امی کے کپڑے پہنے تھے۔۔ ڈراموں میں اداکاروں کے کپڑے کون بناتا ہے؟

image

“میں نے ثبات ڈرامے میں اپنی امی کے کپڑے پہنے تھے۔ میری امی ایسے کپڑے پہنتی تھیں۔ وہ جیسے اٹھتی بیٹھتی تھیں یا جو ان کا کپڑے پہننے کا انداز تھا، مرال کے کردار میں میں نے انھیں ہی کاپی کیا تھا“

یہ کہنا ہے سارا خان کا جنھوں نے ثبات ڈرامہ سیریل میں نہ صرف بہترین اداکاری سے لوگوں کے دل جیتے بلکہ کچھ نئے انداز کے کپڑے بھی پہنے جس کے بعد لوگوں نے اس بارے میں سوچنا شروع کیا کہ آخر ان اداکاراؤں کے کپڑے بناتا کون ہے؟ کیا مہنگے ڈیزائنر ہی ان کے کپڑے بناتے ہیں۔ تو آئیے جانتے ہیں اس شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگوں رائے۔

لیلیٰ واسطی

ورسٹائل اور سینئیر اداکارہ لیلیٰ واسطی کا کہنا ہے کہ وہ کپڑوں کے معاملے میں ڈائریکٹر اور پروڈیوسر پر بھروسہ کرتی ہیں البتہ وہ کردار کی نوعیت کو بھی سمجھنے کی کوشش کرکے اس کے حساب سے کپڑوں کا انتخاب کرتی ہیں۔

عدنان صدیقی

عدنان صدیقی پاکستانی ڈراموں کے ایک سینئیر اور منجھے ہوئے اداکار ہیں انھوں نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ اپنے مشہور ڈرامے “میرے پاس تم ہو“ میں اپنی الماری میں موجود سوٹس ہی پہنے تھے کیونکہ کردار کی ڈیمانڈ تھی کہ امیر لگنا ہے اور جب انھوں نے کرادر کی مناسبت سے کپڑے سلوانے کی بات کی تو انھیں کہا گیا سلوائے ہوئے کپڑوں میں وہ بات نہیں آتی آپ اپنے ذاتی کپڑوں کو ہی استعمال میں لائیں۔

فیصل قریشی

فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ ان کے نئے کردار مومن میں وہ کچھ انوکھا کرنا چاہتے تھے جس کے لئے انھوں نے ڈائریکٹر کو بتایا اور خود کپڑے ڈیزائن کیے جو سب کو پسند آئے۔

کردار تخلیق کیا جاتا ہے

امِ فروا اسٹائلسٹ ہیں ان کا کہنا ہے کہ پہلے یہ دیکھا جاتا ہے کہ کہانی نگار کس چیز کو سامنے لانا چاہتا ہے پھر اس کردار کو تصور میں رکھ کر اس کے لئے ارد گرد سے انداز سوچے جاتے ہیں ریسرچ کی جاتی ہے اور پھر اداکار سے بات کرکے کپڑے، جوتے، زیور ہر چیز منگوا کر اداکار کا کردار تخلیق کیا جاتا ہے۔ یہ دیکھا جاتا ہے کہ وہ اس کردار میں ڈھل کر کیسا لگ رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow