بچے کے حلق میں سکہ پھنس گیا جسے ڈاکٹر نے چند سیکنڈز میں نکال دیا مگر والدین کی محبت تو دیکھیں کہ وہ اپنے 1 سے 2 سال کے بچے کو بھاگے بھاگے اسپتال لے آئے۔
اور ایسا ہو بھی کیوں نہ کیونکہ والدین کی محبت دنیا کی تمام محبتوں سے بڑھ کر ہوتی ہے۔ جس کا واضح ثبوت یہ یڈیو ہے۔
اس رلا دینے والی ویڈیو میں آپ واضح دیکھ سکتے ہیں کہ بچے کے گلے میں سکہ پھنسا ہوا ہے تو والدین بھاگے بھاگے اسپتال آتے ہیں اور ہر کمرے میں ڈاکٹر کو تلاش کرتے ہیں مگر کوئی انہیں ملتا۔
اسی وقت ان والدین کا شور شرابا سن کر دوسرے کمرے سے ایک ڈاکٹر نکل آتا ہے جسے یہ فوراََ بتا دیتے ہیں کہ ہمارے بچے کے گلے میں سکہ پھنس گیا ہے، کچھ بھی کریں اسے نکالیں۔
ایسے میں ڈاکٹر صاحب فوراََ بچے کو اپنے ہاتھوں میں ہی پکڑے، الٹا کر کے اپنے تجربے کے مطابق بچے کو پیچھے سے تھپڑ مارتے ہیں جس سے فوراََ سکہ نکل جاتا ہے۔
لیکن اس دوران باپ کی جو حالت ہوتی ہے اس نے پتھر سے پتھر دل انسان کو بھی رونے پر مجبور کر دیا ہے۔ ہوتا یوں ہے کہ جب ڈاکٹر سکہ نکال رہا ہوتا ہے تو۔
والد زور زور سے رو رہا ہوتا ہے اور اسے سمجھ نہیں آتا کہ وہ کیا کرے تو وہ رونے کے ساتھ ساتھ چھلانگیں مارتا ہے اسی دوران بچے کی ماں بھی غم میں پریشان یہاں وہاں چکر لگاتی رہتی ہے۔
مزید یہ کہ جب بچے کے گلے سے سکہ نکل جاتا ہے تو والد کئی منٹوں تک ڈاکٹر کے قدموں میں گرا رہتا ہے اور ڈاکٹر کا منہ چومتا ہے۔
اب جب بچہ بھی درد سے چیخنا بند کرتا ہے تو ڈاکٹر بھی بچے کو گود میں لیے دیوار کے ساتھ بیٹھ جاتا ہے اور والدین کی یہ حالت دیکھ کر ڈاکٹر بھی جذباتی ہو جاتا ہے۔
بعد میں والدین کو حوصلہ دیتا ہے کہ سب اللہ پاک کے کرم سے ٹھیک ہو گیا ہے، تو ہمت رکھیں۔ اور اب آرام سے گھر جائیں، بس احتیاط کیا کریں۔