کسی کو مرغا بنایا تو کسی کو کہا کلاس سے باہر جاؤ اور ہاتھ اوپر کر لو۔۔ بوڑھے بچوں نے کیسے 30 سال بعد اپنے اسکول آ کر استاد کے ساتھ پرانی یادیں تازہ کیں؟

image

انسان اگر 4 سے 5 بچوں کا باپ بھی بن جائے تو بھی اسے اپنا اسکول ہمیشہ یاد ہی رہتا ہے۔ اور وہ اپنی اولاد کو ہمیشہ اسکول کی یادوں کے قصے سناتا ہے۔ اسی طرح کی ایک ویڈیو اب سامنے آئی ہے جس میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ۔

30 سال بعد جب 10 سے 12 جگری دوست بوڑھے ہو جاتے ہیں تو وہ پھر اپنے اسکول واپس آتے ہیں اور پرانی یادوں کو تازہ کرتے ہیں اس وقت ان کے ساتھ انکے استاد عالم جاوید صاحب بھی موجود ہوتے ہیں۔

سب سے پہلے آپکو یہ بتاتے چلیں کہ یہ ویڈیو کسی اور ملک کی نہیں بلکہ پاکستان کے شہر پشاور کی ہے اور اس اسکول کا نام گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی اسکول گلبہار تھا جو کہ 1981 سے 1986 تک اس نام سے قائم تھا البتہ اب یہ تعلیم بالغاں کیلئے مختص اسکول ہے اور اب اس کا نام روشنی اسکول ہے۔

یہ تمام دوست اپنی 6 کلاس میں استاد کے ساتھ داخل ہوئے اور جیسے ہی استاد نے سلام کرنے کے بعد کہا کہ مجھے یہ بتاؤ کل والا کام جو گھر سے کرنے کو دیا تھا وہ کس کس نے کیا ہے، تو یہ 40 اور 50 سال کے بچے چھوٹے بچوں کی طرح کام سے جان چھڑانے کیلئے بہانے لگاتے ہیں۔

اور کہتے ہیں سر آپ کے آںے سے پہلے مجھے اس بشر بھائی نے بہت مارا اور تنگ کیا ہے جس پر سر اپنے اسی نرم انداز میں کہتے ہیں کالس سے باہر جاؤ اور کان پکڑ لو جس پر سب بچے خوب ہنستے ہیں۔

مزید یہ کہ اس کے بعد کلاس کا ایک شریر بچہ اٹھ کھڑا ہوتا ہے اور کہتا ہے کہ سر میرا نام انور ہے لیکن یہ مونیٹر میرا نام اندر لکھتا ہے جس پر استاد صاحب تھوڑا غصے میں آ کر کہتے ہیں۔

تم بھی یہ سب کرتے ہو تو مونیٹر کہتا ہے کہ استاد جی یہ اندر ہی بیٹھا رہتا ہے اور ہمارے ساتھ کھیلنے نہیں آتا تو پھر میں ایسا کرتا ہوں۔

اسی طرح کی شکایتیں چلتی رہتی ہیں اور استاد حاضری لینا شروع کرتا ہے تو کوئی مزاح پیدا کرنے کیلئے معصومانہ انداز میں "یس سر"،"لبیک سر"، "آیا ہوں سر" کہہ کر حاضری لگواتا ہے۔

اس کے بعد جب سبق سننے کا وقت آیا تو کسی کو صحیح سے بھی انگریزی کے الفاظ یاد نہ تھے۔

واضح رہے کہ اس ویڈیو کو اب تک 99 ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں، 151 لوگ اسے پسند کر چکے ہیں جبکہ 222 لوگ اسے آگے شیئر بھی کر چکے ہیں اور کئی ہزار لوگوں نے اس پر اپنی قیمتی رائے بھی پیش کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts