تربیت تو ایک ایسا عمل ہے جو کسی بھی جانور کی کی جائے تو ہم اس سے بھی انسانوں جیسے عمل کروا سکتے ہیں۔
لیکن جب ایک انسان کی بہترین تربیت کی جاتی ہے تو وہ دنیا کے سامنے ایک ایسا شخص بن کر آتا ہے جس کی تعریفیں دنیا کرتی ہے۔
یہی کچھ ایک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ جب عظیم ماں جس کا نام محترمہ بینظیر بھٹو شہید ہے اس کے بیٹے کے پاس جب ایک جلسے میں ایک خاتون اپنا مسئلہ لیکر آئی۔
اور بلاول کے کان میں کچھ کہنے لگی تو اسی وقت خاتون کے کندھے پر پڑا ہوا دوپٹہ زمین پر گر گیا۔
جسے بلاول نے ایک منٹ کی بھی دیر نہ کی اور انہیں دوپٹہ اٹھا کر واپس کر دیا۔ ان کے اس عمل کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جا رہا ہے یہی وجہ ہے کہ اب تک اس ویڈیو کو 14 لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں۔
5 ہزار لوگ اسپر اپنی رائے بھی دے چکے ہیں اور 61 ہزار لوگ اس ویڈیو کو پسند بھی کر چکے ہیں۔
مزید یہ کہ اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ عورت کوئی پارٹی کارکن ہے یا پھر کوئی عام عورت لیکن اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد کافی لوگ یہی سمجھ رہے ہیں کہ یہ بلاول بھٹو کی پارٹی کارکن ہیں ہیں کیونکہ ہر کسی کو اسٹیج پر آنے کی اجازت نہیں ہوتی۔