مری میں شدید برف باری کی وجہ سے نہ صرف راستے بند ہوئے ہیں بلکہ سیاحت کے لئے گئے کئی لوگ اپنی جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے مری میں گاڑیوں میں 16 سے 19 افراد کی اموت ہوئی ہیں جن میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد بھی شامل ہیں۔
مری میں اس سال ہونے والی برفباری کو پچھلے دس سالوں میں ہونے والی شدید ترین برفباری قرار دیا جارہا ہے اور سیاحوں کو تاکید کی جارہی ہے کہ اس صورت حال میں مری کا رخ نہ کریں۔
برف باری میہں پھنسی ہزاروں گاڑیوں کو نکالنے اور راستہ صاف کرنے کے لئے رینجرز اور فوج طلب کرلی گئی ہے