بیٹی بھی ان کے ولیمے میں آئی ،۔۔ بیٹی پیدا ہونے کے بعد ولیمہ کرنے والے جوڑے کی دلچسپ ویڈیو وائرل

image

کسی بھی جوڑے کے لیے شادی کا دن اس کی زندگی کا سب سے خوبصورت دن ہوتا ہے جب وہ نئی زندگی کے سفر کا آغاز کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں میاں بیوی تو اپنے ولیمے کی تقریب کا جشن منا ہی رہے ہیں ساتھ میں ان کی ننھی بیٹی بھی ولیمے میں شرکت کے لیے ان کے ہمراہ موجود ہے۔

جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ سال 2020 میں کورونا وبا کے باعث کئی شادیاں ملتوی ہوگئی تھیں اور کئی لوگوں نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھروں میں ہی شادی کا سیٹ اپ لگا لیا تھا۔ ویسے ہی ان دونوں میاں بیوی کی شادی بھی لاک ڈاؤن میں ہوئی تھی۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے ایسے ہی ایک شادی شدہ جوڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جن کے ولیمے کی تقریب کورونا کی وجہ سے ملتوی ہوگئی تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن اپنی بیٹی کو گود میں لی ہوئی ہے اور دولہا بھی وہیں موجود ہے اور یوں لگتا ہے کہ جیسے فیملی کا فوٹو شوٹ چل رہا ہو۔ سوشل میڈیا پر اس خوبصورت سی فیملی کو دیکھ صارفین محبت بھرے تبصرے جاری کر رہے ہیں۔

ویڈیو دیکھیئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts