ہنسی خوشی برف باری سے لطف اندوز ہو رہے تھے کیا پتا تھا کہ یہ آخری سفر ہے ۔۔ کار میں ہی انتقال کر جانے والے 4 دوستوں کی مرنے سے پہلے کی سیلفی وائرل

image

اپنی زندگی سے انتہائی خوش نوجوانوں کو کیا پتا تھا بس اب دنیا چحوڑ جانی ہے۔ہوا کچھ یوں کہ سیرو تفریح کیلئے مری گئے 4 دوست موقعہ پر ہی مر گئے۔

ہماری ویب کی اطلاعات کے مطابق ان 4 دوستوں پر برف کا تودہ آکر گرا لیکن یہ اس وقت دیگر لوگوں کی طرح اپنی گاڑی مین ہی پھنسے ہوئے تھے۔

دوست ہونے کے ساتھ ساتھ یہ آپس میں قریبی رشتہ دار بھی تھے۔ مزید یہ کہ ان چاروں کی شناخت بھی ہو گئی ہے جس کے بعد ان کے نام اور عمریں بھی سامنے آ گئی ہیں۔

انتقال کرنے والوں میں ضلع مردان کا 27 سالہ سہیل خاں ولد فضل رحمان،21 سالہ محمد بلال ولد محمد غفار،22 سالہ اسد خان ولد زمان شاہ اور کراچی سے تعلق رکھنے والے محمد بلال حسین ولد سید غواث خان شامل ہیں۔

واضح رہے کہ یہ تمام لوگ مری اپنی کار NG-424-vxr میں برف باری لطف اندوز ہونے گئے تھے۔ تاہم اب ان چاروں افراد کی میتوں کو ان کے آبائی علاقوں میں بھیج دیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts