سانحہ مری میں سیاحوں پر آفت ٹوٹنے کے بعد ایک اور بری خبر ۔۔ پاکستان کے ایک اور علاقے میں شدید برف باری سے 10 افراد جاں بحق

image

سانحہ مری میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بعد پاکستان کے ایک اور شہر میں لوگ شدید بارش اور برف باری سے جاں بحق ہوگئے۔

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا میں مسلسل 6 دن سے لگاتار بارش اور برفباری کے باعث گزشتہ روز مختلف واقعات میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 13 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعات ضلع دیر بالا، مردان میں پیش آئے، محکمہ موسمیات کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ صوبے کے پہاڑی علاقوں میں مزید بارش اور برف باری کا امکان ہے۔

قریبی متعلقہ حکام کے مطابق ضلع دیر بالا میں 2 الگ الگ واقعات میں 4 بچوں سمیت 6 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

گزشتہ روز دیر بالا میں شدید بارشوں کے باعث ایک گھر کی چھت گرنے سے خاتون اور ان کے ان 4 بچے ہلاک ہوئے جبکہ بارشوں سے ہونے والی لینڈ سلائڈنگ کے باعث ایک زیر تعمیر گھر ٹوٹ گیا جس میں دیر لیویز کا کانسٹیبل فضل مولا موجود تھا۔

فضل اس واقعے میں زخمی ہوا تاہم اسپتال پہنچنے کے بعد دم توڑ گیا۔

ضلع مردان کی تحصیل تخت بھائی میں بارشوں کے باعث گھر کی چھت گرنے سے ایک 8 سالہ بچی ہلاک ہوگئی جبکہ اس کے خاندان کے 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ضلع خیبر میں بارش سے ہونے والی تباہی کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts