ہزاروں لوگوں نے انسانی ریل گاڑی بنا کر برف باری انجوائے کی تو کسی نے اپنے چھوٹے سے بچے کو برف ہی کھلا دی،دیکھیے ویڈیو مناظر
انسانی ریل گاڑی:
ہزاروں لوگوں نے اپنی ٹانگوں کے وزن پر بیٹھ کر ایک ریل گاڑی بنائی اور سب سے آگے موجود شخص نے انجن کا کردار ادا کیا اور اپنے ہاتھوں سے اپنے جسم کو آگے کی جانب گھسیٹا۔
اس کے بعد اس شخص کے پیچھے موجود تمام سیاح برف میں پھسلتے ہوئے تیز رفتاری میں آگے کی جانب جانے لگے۔
اس طرح برفباری سے کو ہزاروں لوگوں نے انجوائے کیا۔ یہ انوکھا طریقہ سب سے پہلے پاکستان میں ازمایا گیا ۔اس ویڈیو کو اب تک 424 ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں
بزرگ بابا جی کا ڈانس:
یہ بزرگ بابا جی تو جوانوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے برف پوش پہاڑوں کے درمیان بی بیبو میں بیبو پر ڈانس کر رہے ہیں اور انکے ڈانس سے آس پاس کھڑے لوگ بھی خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔
ماں نے بچے کو برف میں لٹایا اور برف کھلائی:
ایک ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے جس میں ہم واضح دیکھ سکتے ہیں کہ کیسے ایک ماں نے اپنے بچے کو برف میں لٹا دیا اور بچہ کافی مزے سے یہ برف کھا رہا ہے۔ اس وقت بچے نے گلابی رنگ کے گرم کپڑے پہن رکھے تھے۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کو کافی پسند آئی۔ اس ویڈیو کو بھی اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔
برف کو اپنے کمبل میں لپیٹنا:
اب انسان پیسے خرچ کر کر گیا ہوتا ہے تو وہ الگ الگ طریقے سے برف باری کو انجوائے کرنا چاہتا ہے۔ کچھ نوجوان برف کو ایک کمبل میں میں لپیٹ رہے ہیں۔
پہلے تو یہ تمام نوجوان آرام سے کمبل میں برف کو لپیٹتے جاتے ہیں لیکن جب یہ گولا انتہائی بڑا ہو جاتا ہے تو ان کے لیے مشکل ہو جاتا ہے اسے گھومانا تو 5 سے 6 افراد اسے مل کر گھوماتے ہیں ۔