لوگوں نے وعدے کیے، میرے بچوں اور بیمار والدہ کا خرچہ اٹھائیں گے لیکن ۔۔ ظفر عباس نے چائے بیچنے والے شخص کی کیسے مدد کی؟

image

غربت انسان سے کیا کچھ نہیں کروا لیتی۔ آج کے مہنگائی کے دور میں مڈل کلاس آدمی کا گزارا مشکل ہوگیا ہے تو غریب آدمی تو ایک وقت کی روٹی کے لیے کیا کچھ جتن کرتا پھرتا ہوگا۔

آج سے کچھ روز قبل ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی تھی جس میں ایک شخص اپنی پیٹھ پر چائے کا بیگ ٹانگ کر لوگوں کو 10 روپے کی چائے فروخت کر رہا تھا۔

جگہ جگہ جا کر چائے فروخت کرنے والے شخص کا نام قیصر خان ہے جو اپنی زندگی کا احوال بیان کررہا ہے۔

معروف سماجی کارکن ظفر عباس نے اپنے دفتر میں قیصر خان کو مدوع کیا اور اس سے مشکلات دریافت کیں۔

قیصر خان نے ظفر عباس کو کہا کہ میں ایک اچھا روزگار چاہتا ہوں۔ مجھے کافی لوگوں نے بلایا کافی مدد بھی کی جیسے بیگ کپڑے وغیرہ خرید کر دیئے تاکہ میں اپنا کام باآسانی کر سکوں۔

قیصر نے بتایا کہ کہ مجھ سے وعدہ بھی کیا گیا کہ ٹرالر بنا کردونگا لیکن اب تک بنایا نہیں۔ آج ایک مہینہ ہوگیا لوگوں نے مجھ سے کہا کہ آپ امیر ہوگئے ہوگے بہت پیسے آگئے ہوں گے لیکن ایسا نہیں ہے۔ میں آج بھی جگہ جگہ جا کر چائے فروخت کررہا ہوں۔

قیصر خان نے بتایا کہ میری کوشش تھی کہ چائے کا اسٹال لگ جاتا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے کئی چینلز نے بلایا ، وعدے کیئے لیکن ایک بھی وعدہ پورا نہیں ہوا۔ ان نے وعدہ کیا تھا کہ آُپ کا خرچہ ، گھر کا خرچہ ، بچوں کا خرچہ ، ماں کی دوائیوں کا انتظام کر کے دیں گے مگر نہیں ہوا کچھ بھی۔

بڑی این جی او کے سماجی کارکن ظفر عباس نے چائے بیچنے والے قیصر خان کے تمام انتظامات کی ذمہ داری لیتے ہوئے ان کی مدد کرنے کا اعلان بھی کیا۔

ویڈیو دیکھیئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts