مولانا طارق جمیل پاکستان کی وہ شخصیت کہلائے جاتے ہیں جن سے ہر فرقے سے تعلق رکھنے والا شخص محبت کرتا ہے۔
ان کے چاہنے والوں کی تعداد بھی صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں موجود ہے جو ان کے دینی بیان کو سنتی اور سمجھتی ہے۔
اکثر سوشل میڈیا پر ان کی کئی ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں اور اب ایک ان کی نئی ویڈیو نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی ہے۔
معروف عالم دین اور اسکالر مولانا طارق جمیل کی اپنے پالتو جانوروں کے ساتھ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر چل رہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے گھر کے صوفے پر موبائل چلا رہے ہیں۔
مولانا طارق جمیل کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے جانوروں کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں اور کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔
ویڈیو میں طوطا مولانا طارق جمیل کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کررہا ہے جس پر وہ بھی اس صورتحال سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔