میں 48 گھنٹے تک سویا نہیں ۔۔ مری کی یخ بستہ سردی میں یہ گمنام ہیرو کون تھا جو لوگوں کو کبھی برف سے نکالتا تو کبھی انکی گاڑیوں کو دھکے لگاتا؟

image

مری والوں نے تو عوام کے ساتھ برا کیا ہی لیکن قوم کے ہیرو پولیس والوں نے اس موقعے پر کسی کو بھی اکیلا نہیں چھوڑا۔

اب سوشل میڈیا پر کافی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جس میں ہم واضح دیکھ سکتے ہیں کہ مری پولیس کے ڈی ایس پی کیسے لوگوں کی مدد کر رہے ہیں اور 48 گھنٹوں سے زائد سوئے نہیں۔

اس گمنا ہیرو کا نام ڈی ۔اسی۔پی مری اجمل ستی ہے جو مری کی یخ بستہ سردی میں بھی عوام کو اکیلا نہیں چھوڑا کبھی ہمیں یہ خود گاڑیوں کو دھکے لگاتے نظر آئے۔

تو کبھی خود ہی راستے خود ہی صاف کرتے رہے تاکہ اس ظالم برف سے لوگ نکل سکیں۔ نہیں برف میں پھنسے لوگوں کو ریسکیو بھی کرتے رہے۔

اس کے علاوہ زیادہ برف پڑنے سے جب نظام مواصلات درہم برہم تھا تو یہ اعلانات بھی کرتے رہے کہ مری کی طرف عوام نہ آئے کیونکہ یہاں کے حالات اب کچھ زیادہ ٹھیک نہیں۔

مزید یہ کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں ہم یہ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ کیسے عوام کو یوں مرتا دیکھ کر ان کے اپنے چہرے پر بھی شدید پریشانی ہے۔

لیکن وہ اس حالات میں بھی اپنے عصاب کو قابو میں رکھے ہوئے ہیں اور لوگوں کی ہر طرح کی مدد کر رہے ہیں۔ مری کے اس افسوسناک واقعے میں تے تقریباََ 21 افراد اس دنیا سے کوچ کر گئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts