اسلام آباد ہائی کورٹ نے مارگلہ پارک میں موجود مونال ریسٹورنٹ کو سیل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں قائم تجاوزات کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران مارگلہ پارک میں قائم مونال ریسٹورنٹ کو آج ہی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی سے عدالت میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپکا کام صرف درخت لگانا ہے؟ وزارت نے خود مانا کہ ریاست کی زمین پر پرائیویٹ لوگوں نے تجاوزات قائم کیں،یہ عدالت کیا کرے، جو کچھ ہو رہا ہے حیران کن ہے۔
عدالت اپنے فیصلے میں تمام چیزوں کی وضاحت کرے گی۔ فورسز خودمختار ادارے نہیں ہیں،تمام آرمڈ فورسز کو وزارت دفاع کنٹرول کرتی ہے۔ عدالت کے فیصلوں کی سب کو عزت کرنی ہے۔ ساتھ ہی جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ چیف کمشنر اسلام آباد آج ہی جا کر مونال کو سیل کریں گے۔
و
کیل مونال ریسٹورنٹ نے عدالت میں کہا کہ آپ حلف لے لیں ہم ماحول میں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا رہے ہیں۔ 700 افراد وہاں ملازمت کرتے ہیں۔ آپ مونال کو سیل کرنے پر نظر ثانی کریں ،جس پر عدالت نے کہا کہ کیا آپ چاہتے ہیں آپ کے خلاف کرمینل پروسیڈننگ کا آغاز کر دیا جائے،آپ کی لیز ختم ہوچکی ہے کوئی قانون سے بالاتر نہیں ہیں۔