مری حادثے میں جہاں بہت سی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا وہیں ایک مشہور لکھاری قیصر عباس صابر کی بھی فیملی کے مری میں پھنسنے کی خبریں ٹی وی پر گردش کرنے لگیں جس کے بعد ہماری ویب نے ٹی وی کی ہی رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے خبر بنائی۔
لیکن خبر کے اندر غلطی سے تصاویر مشہور رائٹر قیصر عباس کے اہلخانہ کی لگا دی گئیں۔
جس پر ہم دل سے معذرت خواہ ہیں اور امید کرتے ہیں کہ قیصر عباس اور ان کے اہلخانہ اپنا دل وسیع کرتے ہوئے ہماری اس غلطی کو نظرانداز کریں گے۔
بشکریہ ہماری ویب ایڈیٹوریل ٹیم