کراچی۔11جنوری،2022۔۔آن لائن گروسری سٹارٹ اپ Apricart نے پاکستانی شہریوں کو انتہائی کم قیمت پر اعلیٰ معیار کے چاول، دال، چینی اور مصالحہ جات فراہم کرنے کے اقدام سے مارکیٹ میں ہلچل مچا دی ہے۔
Apricart کی ویب سائٹ اور موبائل ایپ پرسے آن لائن خریداری کرنے والے شہری ابJehanنامی برانڈ کے تحت کم قیمت پر کھانے پینے کی چیزیں خرید سکتے ہیں۔ابتدائی طور پر کراچی اور پشاورمیں معیاری چاول، دالیں، چینی،مصالحہ جات وغیرہ انتہائی سستے داموں دستیاب ہیں۔آن لائن خریدا گیا سامان ڈلیوری چارجز اور کم سے کم آرڈر کی شرط کے بغیر صارف کے گھر پر پہنچایا جاتاہے۔
پاکستان میں فوری ڈلیوری گروسری کی سروسز مقبولیت حاصل کرتی جا رہی ہیں تاہم Apricart ڈلیوری کی سہولت کے ساتھ ساتھ صارفین کو بہترین قیمتیں دینے کا حامی ہے۔
Apricartکے چیف ایگزیکٹیو آفیسر خالد میمن نے کہا کہ،”ملک میں اس وقت مہنگائی کی شرح 12.3فیصد ہے جس کی بڑی وجہ اشیاء خورد نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔
ہمیں احساس ہے کہ گروسری کے خریدار بہتر سہولت کے ساتھ کم قیمت والی اشیاء تلاش کرتے ہیں،اسی وجہ سے ہم نے ایک اوسط گھرانے کو مہنگے گروسری بلزکی پریشانی سے نجات دلانے کا فیصلہ کیاہے۔ہم پاکستان بھرمیں مقامی پیداواری یونٹس سے کھانے پینے کی معیاری اشیاء براہ راست حاصل کرتے ہیں۔ای کامرس جیسی جدید ٹیکنالوجی کی بدولت ہمیں اپنے شہریوں تک معیاری سروسزپہنچانے میں مددملتی ہے۔“
گروسری کے لیے شروع کیے گئے ایک نئے E-storeکے طورپر Apricart کا مقصد پاکستان میں آن لائن شاپنگ کے ایکو سسٹم میں انقلاب برپا کرنا ہے تاکہ خریداروں کو کھانے پینے کی معیاری اورسستی اشیاء تک رسائی مل سکے۔
یہ اسٹارٹ اپ ایک منفرد ماڈل پر مشتمل ہے کیونکہ یہ اعلیٰ معیار کی فوڈ پراڈکٹس مقامی فیکٹریوں سے براہ راست اور سستے داموں میں خریدتا ہے،مڈل مین کا کردار نہ ہونے کے باعث اضافی اخراجات ختم ہوجاتے ہیں۔
جس کی بدولت Apricart معیار پر سمجھوتہ کیے بغیر عوام تک سستی اشیاء خوردونوش فراہم کر سکتا ہے۔Apricart اس وقت کراچی اور پشاور میں کام کر رہا ہے جبکہ مستقبل میں پورے ملک میں دائرہ کار بڑھانے کی منصوبہ بندی بھی شامل ہے۔
کووڈ19- اور اس کے نتیجے میں سماجی فاصلہ قائم رکھنے جیسے اقدامات نے عالمی سطح پر صارفین کے خریداری کی طرف رویے بھی تبدیل کردیے ہیں جس کے نتیجے میں ای کامرس میں اضافہ ہوا ہے۔حالیہ معمولات زندگی میں، شہری آن ڈیمانڈ ڈیلیوری سروسز کے زیادہ عادی ہو چکے ہیں اور یہ رجحان جاری رہنے کی امید ہے۔ روزمرہ استعمال کی چیزوں کی خریداری کے لیے پرکشش قیمتیں متعارف کرانے کا یہ سلسلہ جاری رکھتے ہوئےApricart اب پاکستان کے دیگر علاقوں میں بھی آن لائن ڈیلیوری کی اس صنعت کو فروغ دینے کا ارادہ رکھتاہے۔