لڑکی کے پیٹ میں آنتوں کی بجائے بالوں کا گچھا موجود ۔۔ یہ بالوں کا گچھا لڑکی کے پیٹ میں کیسے آ گیا؟

image

بال انسان کی شخصیت کی خوبصورتی میں 50 ٪ کردار ادا کرتے ہیں لیکن کبھی آپ سوچ سکتے ہیں کہ کسی کے پیٹ سے ایک بھی نہیں بلکہ کئی بالوں کا گچھا نکلے تو بالکل ایسا ہی ہوا ہے۔

پاکستان کے شہر سکھر میں ایک لڑکی کے پیٹ سے ڈاکٹر رفیق میمن اور انکی ٹیم نے آپریشن کر کے ڈیڑھ کلو وزنی بالوں کا گچھا نکالا ہے۔

یہ واقعہ سکھر سول اسپتال میں پیش آیا جب ایک 14 سالہ لڑکی کی طبعیت خراب ہوئی تو اہلخانہ اسپتال لے آئے جہاں آپریشن کیا گیا تو پیٹ میں بالوں کا گچھا ہونے کی حقیقت سامنے آئی۔

مزید یہ کہ ہماری ویب کی اطلاعات کے مطابق یہ لڑکی زہنی معذور ہے اور 8 سال سے سر کے بال تور کر کھا رہی تھی۔

واضح رہے کہ اب تک اس لڑکی کی صحت سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts