7 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا، کوئی مدد کرتا تو وہ مرتا نہیں ۔۔ ایک المناک واقعے نے گھر والوں کی زندگی بدل دی

image

ہنستا کھیلتا ہوا نوجوان اس دنیا سے چلا گیا ہوا کچھ یوں کہ گزشتہ روز کراچی میں ایک ڈکیتی کا واقعہ پیش جس کے نتیجے میں نوبیاہتا لڑکا اپنی ماں بہن کی جان بچانے کی خاطر اس دنیا سے چلا گیا۔

اس لڑکے کا نام شاہ رخ شاہ ہے جو ایک کار شو روم چلاتا ہے۔ اس کے گھر میں تو اب قیامت کا منظر ہے۔

کیونکہ یہ اپنے 7 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا اور ابھی پچھلے جمعرات کو یہ خوبصورت نوجوان گھوڑی چڑھا تھا اور اس جمعرات کو کفن ہی پہن لیا، اب کیا کہا جائے سب قدرت کے ہی کام ہیں کیونکہ اس جمعرات کو ہی اس نوجوان کا ولیمہ تھا۔

اس افسوسناک واقعے پر شاہ رخ کے بھائی کا کہنا تھا کہ میرے بھائی کی کسی سے بھی کوئی دشمنی نہیں تھی، وہ تو معصوم تھا۔ یہی نہیں بلکہ بھائی نے شکوہ کیا کہ میرا بھائی بچ سکتا تھا اگر کوئی مدد کو آگے آ جاتا تو۔

مزید یہ کہ میرا بھائی اپنے گھر کے باہر 10 سے 15 منٹ تک گولی لگنے کے بعد تڑپتا رہا اور یہاں ایک سیکویرٹی گارڈ بھی موجود تھا گلی میں اس نے بھی کچھ نہ کیا بلکہ وہ خود چھپ کر سارا تماشہ دیکھتا رہا۔

جب ڈاکو چلے گئے تو وہ باہر آیا اور پھر اتنی دیر بعد ایک گاڑی والا مدد کو آ ہی پہنچا۔ اس واقعے پر اب سارا محلہ ہی غم میں مبتلا ہے۔

خاندان کے اس نقصان پر شاہ رخ کے کزن کا کہنتا تھا کہ ہمارا ہنستا کھیلتا ہوا بچہ اس دنیا میں نہ رہا، اس کی کیا کسی سے دشمنی تھی، کیا قصور تھا اس کا۔

اس کے علاوہ یہاں آپکو یہ بھی بتانا بہت ضروری ہے کہ یہ واقعہ کشمیر روڈ پاکستان ایمپلائز کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (پی ۔ای ۔سی ۔ایچ ۔ایس) میں نئے نویلے دولہے کے گھر باہر تب پیش آیا۔

جب مقتول کی ماں اور بہن شاپنگ کر کے رکشے سے نیچے اتریں تو فوراََ ڈاکو آ گئے اور انہیں لوٹنا چاہا جس پر خواتین نے گھر کا دروازہ بجایا اور شور کیا۔

اور شاہ رخ ماں بہن کی آواز سنتا ہوا تڑپتا ہوا باہر آیا اور ڈاکوؤں کے ساتھ مذاحمت کی جس پر اسے گولی مار دی گئی, آخر جب زخمی شاہ رخ کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا تو وہ بچ نہ سکا اور اس دنیا سے کوچ کر گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts