برف باری کے دوران اس سردی میں سڑک کنارے ملنے والی یہ معصوم بچی کس کی ہے؟ تلاش جاری

image

پوری دنیا ہی جانتی ہے کہ سائیبیریا کو دنیا کا سرد ترین مقام مانا جاتا ہے، یہاں عموماََ درجہ حرارت منفی ہی رہتا ہے۔ یہاں کوئی سمجھدار آدمی بھی کئی دن مکمل طور پر گھر سے باہر نہیں رہ سکتا۔

مگر اب خبریں آ رہی ہیں جس کے مطابق ایک چند دن کی بچی تقریباََ 8 دن سے زائد اپنے گھر سے باہر رہی لیکن پھر بھی زندہ رہی اور سے کچھ بھی نہیں ہوا۔ ہوا کچھ یوں کہ 7 جنوری کو 5 دوستوں کے ایک گروہ نے سوسنوویکا گاؤں کے پاس اس بچی کو دریافت کیا۔

یہ اللہ پاک کا کرشمہ ہی ہے کہ منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ میں بھی بچی صحت مند رہی یہاں اب یہ بتا دینا بھی بہت ضروری ہے کہ بچی کو بچانے والے نوجوانوں میں سے ایک جوان کے والد نے بچی کو گود لینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

مگر وہاں کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق بچی کے رشتہ داروں کی تلاش جاری ہے اور اس کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

ان 5 دستوں میں سے ایک کے دیمیتری لیتوینوف والد نے بتایا کہ یہ بچے مقامی تہوار کے موقعے پر چہل قدمی کرتے ہوئے سائیبیریا کے دور دراز حصے میں چلے گئے اور تاریکی کی وجہ سے موبائل لائٹ جلا کر بچی کو ڈھونڈا۔

اس وقت بچی ایک ڈبے میں کمبل اور ایک بوتل کے ساتھ موجود تھی، اب نوجوان نے اپنے والد کو فون کیا اور بچی کو اسپتال لے جایا گیا۔

جہاں یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ بچی اتنی سردی میں کئی دن رہنے کی وجہ سے بچ نہیں پائے گی لیکن قدرت کا یہ کرشمہ ہے کہ وہ بچ گئی اور اب اسے بچوں کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی نگہداشت کی جا رہی ہے۔

یہی نہیں بلکہ اب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بچی کو قتل کرنے کی کوشش پر میں ماں کی تلاش کا عمل شروع کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ اب تک بچی کے رشتہ دار اور والدین کا کچھ معلوم نہیں ہو سکا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts