ہم دیکھتے ہیں کہ ہر ملک اور ہر علاقے کی شادی بیاہ کی رسمیں ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہیں۔ تو آج ہم اسی طرح کی انتہائی دلچسپ شادی بیاہ کی ویڈیوز کے بارے میں آپکو بتائیں گے جسے دیکھنے کے بعد ہنس ہنس کر آپ کا حال برا ہو جائے گا۔
دودھ اپنے پر ہی گرا لیا :
جس میں ہم صاف دیکھ سکتے ہیں کہ بارات لڑکی والوں کے گھر آ کر بیٹھ گئی ہے جہاں شادی کی دیگر رسمیں جاری ہے تھیں اسی دوران دولہے کو پینے کیلئے دودھ دیا جاتا ہے۔
جیسے ہی دولہا دودھ پیتا ہے تو کچھ دیر میں گلاس پھسل جاتا ہے اور سارا دودھ اس کی شیروانی پر گر جاتا ہے جس کے بعد اس کے چہرے کے تاثرات دیکھنے والے تھے، غصہ تو بہت آرہا تھا اسے مگر اس وقت کچھ کر نہیں سکتا تھا۔
دودھ کا گلاس پھسلنے میں دولہے کا کوئی قصور نہ تھا کیونکہ جس پلیٹ میں گلاس رکھا گیا تھا اور پر شیشہ لگا ہوا تھا جس کا دولہے کو دہان نہیں رہا اور صحیح سے گلاس نہ پکڑنے کی دولہے کو یہ سزا ملی کہ سارے کپڑے گندے ہو گئے۔
ویسے تو اردگرد کے ماحول اور دولہے کے پہناوے سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ویڈیو پاکستان کی ہے مگر اب تک ٹھیک سے معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ ویڈیو پاکستان کی ہے بھی یا نہیں۔
مزید یہ کہ اب بھی گلاس میں کچھ دودھ باقی بچا ہوا تھا جسے دولہے نے اسٹرا سے پینے کی بجائے سیدھا منہ لگا کر ہی پینا چاہا مگر پھر بھی دودھ منہ سے ضرور گرا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح اس وقت پھیل چکی ہے۔
اس دلچسپ واقعے کی ویڈیو کو اس دلچسپ ٹائٹل کے ساتھ سو شل میڈیا کی زینت بنایا گیا کہ "آرام سے بھائی جان کیا ہو گیا "۔
یہی نہیں بلکہ اس ویڈیو پر اپنی رائے دیتے ہوئے کسی نے دولہے کو کہا کہ ان کے ہونے والی بیوی کے بھی اس موقعے پر تاثرات دیکھنے والے ہونگے، ایک صارف نے کہا کہ مانا بھئی آپ کی شادی ہے اور دودھ بھی آپ کیلئے ہی ہے اس لیے آرام سے پیو کوئی جلدی نہیں۔
اس منفرد واقعے پر لوگوں کا کیا کہنا ہے جاننے کیلئے ہماری ویب کی اس ویڈیو کو دیکھیں۔
واضح رہے کہ اس ویڈیو کو اب تک 186 ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں اور ڈیڑھ ہزار لوگ اس پر اپنی رائے کا بھی اظہار کر چکے ہیں۔
دولہے کے پاؤں میں گر جانا اور پیسے مانگنا :
شادی بیا میں مختلف مختلف رسمیں تو ہوتی ہی ہیں اب جیسے نیپال کو ہی لے لو جہاں کی شادیوں میں یہ رسم عام پائی جاتی ہے کہ دولہن شادی والے دن اپنے دولہے کے پاؤں پکڑ لیتی ہے۔
اور کہتی ہے کہ پیسے دیے جائیں تب ہی اٹھے گی وہ تو دولہا اپنی نئی نویلی دولہن اس کے پاؤں میں زیادہ دیر نہ رہے تو اس لیےے وہ پیسے دیتا ہے تو وہ اٹھ جاتی ہے۔
لیکن اس شادی میں ایسا نہیں ہو اکیونکہ دولہن تب تک نہیں اٹھی جب تک دولہے نے اپنا پورا پیسوں سے بھرا ہوا پرس ہی اس کے حوالے نہیں کر دیا ۔ اب تک سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو 24 لاکھ لوگوں نے دیکھ لیا ہے۔
دولہن کو شادی کے اہم رسم کے دوران اٹھانا :
یہ رسم بھی نیپال کی ہی ہے جس میں شادی کی اہم رسم کے دوران جب دولہن بیٹھ جاتی ہے دولہے کے برابر میں تو دولہا اسے اٹھا کر ایک جگہ سے دوسری جگہ بٹھا دیتا ہے۔
اس ویڈیو کو اب تک 40 لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں۔