انسانی شکل کا چولہا ۔۔ جانیے گیس کے بغیر چلنے والے چولہے کے بارے میں جس کا منہ، ناک، کان سب اعضاء انسانوں جیسے ہیں

image

ہر گھر میں عام سے ہی چولہا موجود ہوتا ہے مگر آج ہم آپ کو ایک ایسے چولہے کے بارے میں بتا رہے ہیں جو بالکل انسانی شکل کا ہے، آئیے جانتے ہیں اس کی خوبیوں کے بارے میں۔

یہ چولہا مٹی کا بنا ہوا ہے اور اس کا ناک، کان، منہ اور کان بھی موجود ہیں۔ اسے استعمال کرتے ہوئے گھریلو خواتین اکتاتی نہیں بلکہ خوشی سے اپنے گھر والوں کیلئے لذیز ڈشز بناتی ہیں۔ اب بات کرتے ہیں کہ یہ استعمال کیسے ہوتا ہے۔

اس میں گیس کی ضرورت تو ہوتی نہیں تو جہاں اس کا منہ بنا ہوا ہوتا ہے وہاں سے اس میں لکڑیاں ڈالی جاتی ہیں اور پھر ناک کے راستے دھواں باہر کی جانب نکلتا ہے یہی نہیں جب دھواں زیادہ ہو جائے تو کانوں کے زریعے بھی اس کا اخراج ہوتا ہے۔

مزید یہ کہ یہ منفرد چیز کافی وقت سے سوشل میڈیا پر وائرل ہے حیرت کی بات تو یہ ہے کہ اس میں کوئی بھی دیگچی یا ہانڈی اس انسانی شکل نما چولہے کے اوپر رکھی جاتی ہے۔ اس میں بننے والے کھانے کی کیا لذت ہوتی ہے جسے الفاظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔

آخر میں آپکو یہ بتاتے چلیں اب سوشل میڈیا پر لوگ اس کے بنانے والے کی تخلیق کاری کی تعریفیں کرتے تھک نہیں رہے۔اس تصویر کو اب تک 14 ہزار لوگ لائک کر چکے ہیں جبکہ 541 لوگ اسے دوسرے لوگوں تک شیئر بھی کر چکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts