اگر میں مری جا کر توجہ نہ دیتا تو 22 کے بجائے 40 لوگ مر جاتے ۔۔ شیخ رشید

image
شیخ رشید نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اگر مری نہیں جاتا تو 22 کے بجائے 40 لوگ مر جاتے۔ ہم نے مری میں کام کیا ہے راتوں کو 3, 3 بجے تک واپس آتے تھے۔ لوگ مری جانے سے اب بھی باز نہیں آرہے۔ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ آگے کبھی ایسا نہ ہو اس طرح کے حالات رونما نہ ہوں۔ شیخ رشید کا یہ بھی کہنا تھا کہ مری میں رینجرز کو اس لیے طلب کیا کیونکہ کوئی پولیس کی بات نہیں سن رہا تھا۔ فی الحال حالات قابو میں ہیں۔ عوام کی بھلائی کے لیے کام جاری رہیں گے۔ اپوزیشن کچھ بھی کرلے عمران خان اپنے 5 سال پورے کریں گے ۔ شہباز شریف کو عمران خان کے لیے ڈراونا نہیں سہانا خواب قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بزدلوں کا گروہ ہے جو پیسے بنانے کے لیے سیاست کرتے رہے ہیں۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts