نماز ہماری پہچان ہے ۔۔ شدید برفباری میں کھلے آسمان تلے نماز سے پہلے ٹھنڈے پانی سے وضو کی ویڈیو وائرل

image

صحیح کہا ہے کسی نے کہ دولت شہرت سب یہاں ہی رہ جائے گا انسان جو ساتھ لے کر اپنے اللہ پاک کے یہاں پیش ہو گا وہ اس کے اعمال ہوں گے۔

نماز دین اسلام کا وہ بہترین اور پر سکون عمل ہے جو بندے کو اس کے اللہ پاک کے بہت زیادہ قریب لے جاتی ہے۔ اب ایک ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص برفیلے پانی سے وضو کر رہا ہے۔

دراصل بات کچھ یوں ہے کہ یہ ایک برفیلا علاقہ ہے جہاں چاروں اطراف برف ہی برف ہے اور ایسے میں گھروں میں پانی ک نل بھی جم جاتے ہیں تو پھر عوام کیا کرے نماز تو چھوڑ نہیں سکتے نا۔

ایسے میں یہ شخص جھیل کے کنارے پر بیٹھ کر وضو کر رہا ہے۔ جس کسی نے بھی ویڈیو بنائی تو اس سے پہلے ہی یہ شخص وضو کر رہا ہوتا ہے بہر حال۔

یہ ضرور دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ مسلمان کہنی تک ہاتھ، چوتھائی سر مسھا کرتا ہے اور پھر ٹخنوں تک اپنے پاؤں دھوتا ہے۔

یہاں یہ بھی بتا دینا ضروری ہے کہ اردگرد کے ماحول اور اس شخص کے حلیے سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ویڈیو پاکستان ہی کہ شمالی علاقہ جات میں سے کسی ایک کی ہے۔تاہم ابھی تک یہ مکم معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ واقعی پاکستان کی ہی ویڈیو ہے یا نہیں۔

واضح رہے کہ اس ویڈیو کو چند دن میں 726 ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں اور 8 ہزار لوگ پسند بھی کر چکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts