حال ہی میں کورونا کی نئی قسم اومی کرون کی وجہ سے مریضوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ اسی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے پنجاب کے وزیرِ تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ 12 سال سے کم عمر بچوں کی اسکول میں حاضری 50 فیصد کرنے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔ جبکہ بچوں کی اکثریت کو ویکسین لگوائی جاچکی ہے۔
این او سی کے اجلاس کے بعد مراد راس نے مزید کہا کہ چھٹیوں کے متعلق کوئی فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا ہے۔
کراچی میں نجی اسکول کا پرائمری سیکشن بند
دوسری طرف کراچی میں گلشنِ اقبال بلاک 10 میں موجود ایک اسکول کا پرائمری سیکشن بند کردیا گیا ہےا ور اطلاعات کے مطابق پہلی سے پانچویں جماعت کے بچوں کی آن کلاسز ہوں گی جبکہ چھٹی سے آٹھویں جماعت کے طلبہ کو گروپ کی صورت بلایا جائے گا البتہ نویں دسوی کے طلبہ معمول کے مطابق اسکول آئیں گے۔ اس کے ساتھ ہی اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 12 سال اور اس سے زائد عمر کے بچوں کو ویکسینیشن کارڈ کے بغیر داخلہ نہیں دیا جائے گا۔