آسٹریلین کھلاڑیوں نے ایسا کون سا عمل کیا جس نے مسلمانوں کے دل جیت لیے؟

image
آسٹریلیا نے حال ہی میں ایشز سیریز جیتی ہے۔ جس کے بعد فتح کا جشن منانے کے لیے پوری ٹیم اکھٹی ہوئی، لیکن ٹیم میں موجود مسلمان کھلاڑی عثمان خواجہ جشن کے وقت اسکواڈ سے دور کھڑے ہوگئے کیونکہ وہاں شراب موجود تھی۔ لیکن آسٹریلوی ٹیم نے مسلمان کھلاڑی کو بھی ساتھ بلایا اور شراب کا جشن نہ کیا۔ کپتان پیٹ کمنز نے شراب کی ساری بوتلیں وہاں سے ہٹوا دیں۔ ان کا یہ اقدام سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ ایشیز سیریز کے پانچویں ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے شاندار بولنگ کے بعد انگلینڈ کو 146 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-4 سے اپنے نام کر لی۔ ویڈیو مُلاحظہ کریں:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US