شاہ رُخ کو گولی مارنے والے شخص نے خود کو بھی مار لیا ۔۔ جانیے یہ واردات کیسے ہوئی؟

image
کشمیر روڈ پر گھر کے باہر ماں اور بہن کے سامنے قتل کیے جانے والے شاہ رخ کے ملزم نے خودکشی کرلی۔ شاہ رُخ جس کی شادی کچھ روز قبل ہوئی تھی اور ولیمے سے ایک روز پہلے مارا گیا تھا۔ موصولہ تفصیلات کے مطابق شاہ رُخ کا قاتل پولیس اہلکار نکلا اور گذشتہ رات اس نے خود کو گولی مار کر اپنی جان لے لی۔

صحافی سید علی رضا کے مطابق:

'' کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پولیس اہلکار نے خود کشی کرلی، جو کشمیر روڈ پر قتل کیے گئے شاہ رخ کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث تھا۔ پولیس اہلکار فرزند نے گرفتاری کے ڈر سے گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ ایس آئی یو پولیس نے ملزم فرزند کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تھا جو انویسٹی گیشن ویسٹ زون میں تعینات تھا۔ پولیس انتظامیہ فرزند کو پہلے بھی 2 بار گرفتار کرچکے تھے۔ یہ منشیات اور ڈکیتی کے مقدمات میں 2017 اور 2019 میں گرفتار ہوا تھا۔ ''
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ خود کو قتل کرنے والے اہلکار کو سی سی ٹی وی کی مدد سے شناخت کیا گیا تھا۔ ملزم کی مختلف زاویوں اور دیگر کیمروں سے بھی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی گئی تھی۔ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کی گلشن اقبال میں موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا تھا۔

شاہ رُخ کے گھر والوں کا بیان:

شاہ رخ کے بھائی جہانزیب کا کہنا ہے کہ: '' ہمیں خوشی ہے کہ بھائی کے قاتل نے خود کشی کی، 2 دن پہلے ایس ایس پی نے ملزم کی تصویر بھیجی تو والدہ اور بہن نے اسے فوری شناخت کرلیا تھا۔ پولیس کے کچھ افسران کی جانب سے بالکل تعاون نہیں کیا گیا، شاہ رخ کے قتل کے باوجود پولیس پٹرولنگ نہیں ہو رہی۔ پولیس اہلکار عوام کی حفاظت کے بجائے شہریوں سے لوٹ مار کر رہے ہوتے ہیں۔ اعلیٰ حکام پولیس میں چھپی کالی بھیڑوں کا احتساب کریں۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts