جہاز کے زریعے اندرون ملک سفر کرنے والے لوگوں کے ٹکٹس پر ان کا شناختی کارڈ لازمی لکھنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ سول ایسوسی ایشن (سی اے اے) کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ملک میں کام کرنے والی ہر ائیر لائن کو اس بات کا فوری طور پر پابند کیا گیا ہے کہ ہر مسافر کا شناختی کارڈ نمبر اس کے ٹکٹ پر لازمی لکھا جائے۔
وہ تمام افراد جو 18 سال یا اس سے زائد عمر کے ہوں گے دفاتر یا آن لائن ٹکٹ خریدتے ہوئے اپنا شناختی کارڈ نمبر دینے کے پابند ہوں گے جو ان کو ائیر لائن کی جانب سے جاری کردہ ٹکٹس پر بھی لکھا جائے گا۔