جہاں پورے ملک میں بارشوں کی وجہ سے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے وہیں اب کراچی میں بھی موسم خطرناک ہونے والا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی سسٹم کے زیر اثر 22 جنوری بروز ہفتہ کو شہر قائد میں انتہائی تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جن کی رفتار 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ اور ہوا کے جھونکے 18 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہو سکتے ہیں۔
موسم کی اس انگڑائی پر شہر قائد کے باسیوں کو محکمہ موسمیات نے احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے اور ان ہواؤں سے ایک مرتبہ پھر سردی لوٹ آئے گی او رسردی کی شدت میں بھی کافی اضافہ ہو جائے گا۔
جبکہ آج شہر کا موسم خشک اور رات میں سرد ہو جائے گا اور اس وقت شہر کا موجودہ درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ مزید یہ کہ آج شہر میں ہوا 9 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
آج شہر کا درجہ حرارت کم سے کم 14 سے 16 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا اور دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ محکمہ موسمیات کے مطابق کے مطابق جمعہ کی شب ملک میں بارشیں برسانے والا نیا سسٹم داخل ہو گا۔
جس سے اسلام آباد اور رالپنڈی، کشمیر، گلگت بلتستان، چترال خیبر پختونخواہ اور مری میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہوں گی یہی نہیں بلکہ پنجاب کے میدانی اور وسطی بھی تیز بارشیں اور پہاڑوں پر برفباری بھی ہو گی۔