انسان کو بڑا حادثہ بھی پیش آئے اور وہ پھر بھی بچ جائے تو یہی کہا جاتا ہے کہ زندگی موت انسان کے ہاتھ میں نہیں ہے، اب ایک ویڈیو سامنے آ رہی ہے جس میں ہم صاف دیکھ سکتے ہیں کہ عورت چلتی ٹرین سے نیچے اتر رہی تھی تو گر گئی۔
ویڈیو دیکھنے کے بات اندازہ ہو تا ہے کہ یہ اپنے کسی عزیز کو چھورنے آئی ہوتی ہے۔
تو ٹرین اسٹیشن پر سے چل پڑتی ہے لیکن مذکورہ لڑکی سمجھتی ہے کہ وہ آرام سے نیچے اتر جائے گی مگر ایسانہیں ہوتا جیسے ہی وہ نیچے اترنے لگتی ہے تو اس کا ہاتھ پھسلتا ہے اور وہ ایک دم سے ٹرین کے پلیٹ فارم پر گرتی ہے۔
اور اس کا سر ٹرین کی جانب ہوتا ہے یہی نہیں بلکہ اس دوران اس لڑکی کے ہاتھ میں بچہ بھی ہوتا ہے۔
یہ خطرناک حادثہ دیکھ کر قریب ہے کھڑے لوگ بھاگے آئے اور لڑکی کو ٹرین سے دور کیا تو اتنے میں اس کا شوہر بھی بھاگتا ہوا آ گیا مگر اللہ پاک کے کرم سے بچہ اور لڑکی دونوں ہی محفوظ رہے لیکن اگر تھوڑی سے دیر ہو جاتی تو معاملات اس کے بر عکس ہوتے۔
مزید یہ کہ اس افسوسناک واقعے کے منظر عام پر آنے کے بعد یہ سوچا جا رہا ہے کہ یہ لڑکی جس طرح ٹرین میں اور لوگوں کے ساتھ نیچے اترنے سے پہلے کھڑی تھی اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ کسی عزیز کو چھورنے آئی تھی اور ٹرین چل پڑی تو جلد بازی میں نیچے اتری۔
یہ واقعہ ہے تو پاکستان کا ہی اور اردگرد کے ماحول سے بھی اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ویڈیو لاہور ریلوے اسٹیشن کی ہے تاہم اب تک کوئی مصدقہ معلومات نہیں کہ کس ریلوے اسٹیشن کی ہے یہ ویڈیو۔ واضح رہے کہ اس ویڈیو کو اب تک 60 ہزار سے وائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔