پہلے اسلحہ خریدا۔۔ خودکشی کرنے سے پہلے دلہا کا قاتل کیا کرتا رہا؟

image

کچھ دن پہلے دلہا بنے نوجوان شاہ رخ کو قتل کرنے والے شخص فرزند نے بھی خودکشی کرلی لیکن مرنے سے پہلے وہ کیا کرتا رہا اس حوالے سے آنے والی خبروں نے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق شاہ رخ کو قتل کرنے کے بعد فرزند اپنا حلیہ مکمل طور پر تبدیل کرکے اپنے دوست عمران کے ساتھ اسلحہ خریدنے صدر مارکیٹ گیا۔ دکان کی سی سی ٹی وی فوٹیج تفتیشی ٹیم نے حاصل کرلی ہے۔

مجرم کا نام علی فرزند جعفری تھا اور وہ خود بھی شعبہ انویسٹی گیشن پولیس کا سپاہی تھا۔ واردات کے بعد جب پولیس نے گلشن اقبال بلاک 7 میں ایک ریسٹورنٹ پر چھاپہ مارا تو پولیس کو دیکھتے ہی فرزند نے اپنا پستول نکال کر کنپٹی پر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts