لڑکی کی ماں کو گردہ دیا لیکن اس نے کسی اور سے شادی کرلی۔۔ دھوکا کھانے کے بعد لڑکے نے کیا نصیحت کی؟

image

اکثر لوگ اپنے خلوص کے باوجود دوسروں کے برے رویے جھیلتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ میکسیکو میں پیش آیا جہاں اوزیل مارٹینز نامی شخص نے اپنی دوست کی والدہ کی جان بچانے کی خاطر اپنا گردہ دے دیا لیکن اس درجہ خلوص کے باوجود مارٹینز کی دوست نے ٹھیک ایک ماہ بعد کسی اور سے شادی کرلی۔

اطلاعات کے مطابق اوزیل پیشے کے اعتبار سے استاد ہیں انھوں نے ٹک ٹاک ویڈیو میں بتایا کہ انھوں نے اپنی دوست کی والدہ کی جان بچانے کے لئے اپنا گردہ تک دے دیا لیکن ان کی دوست نے کسی اور سے شادی کرلی۔ ایک اور ویڈیو میں اوزیل کا کہنا تھا کہ وہ اب ٹھیک ہیں۔ وہ اور ان کی دوست اب ساتھ نہیں ہیں لیکن پھر بھی وہ ان سے نفرت نہیں کرتے البتہ لوگ رشتوں میں ایسی غلطی نہ کریں“

اوزیل کی ویڈیوز وائرل ہوچکی ہیں اور سوشل میڈیا پر لوگ ان سے ہمدردی کا اظہار کررہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts