پاکستان کا سب سے بڑا شہر مانا جانے والا کراچی اس وقت شدید تیز ہواؤں کے جھکڑ میں ہے یہی وجہ ہے پورےشہر میں تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔
موسم کی اس صورتحال سے کافی نقصان بھی ہوا جیسا کہ گلبائی پل کے پاس ایک زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے ایک مزدور جاں بحق ہو گیا ہے۔ ادھر پاپوش نگر میں سرکاری اسکول کی دیواریں گر گئی ہیں تاہم کونقصان نہیں ہوا۔
اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیکنڈری حصے کی عمارت پہلے ہی خستہ حال تھی کئی مرتبہ شکایت کی تھی پر محکمہ تعلیم نے توجہ نہیں دی۔ یہی نہیں ایک ویڈیو بحریہ ٹاؤن کراچی سے بھی سامنے آئی ہے۔
جس میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک انتہائی خوبصورت کار کھڑی ہے پر تیز ہوا سے اسکا کور بری طرح پھٹ چکا ہے۔
مزید یہ کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہری اس موسم میں اب احتیاط سے کام لیں کیونکہ ہوا کے زیادہ دباؤ کے باعث شہر میں مغربی سمت سے 45 سے 54 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ کبھی کبھی ہوا کی رفتار 63 کلومیٹر فی گھنٹہ بھی ہو جاتی ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں الرٹ بھی جا ریہ کر دیا ہے جس کے مطابق رات گئے شہر میں مزید تیز ہوائیں چل سکیں گی۔