یا اللہ بچا لے، دوست کے ساتھ جھولے میں بیٹھا لڑکا جب اونچائی سے نیچے گرنے لگا تو ڈر کے مارے زور زور سے اللہ سے دعائیں مانگنے لگا، ویڈیو وائرل ہو گئی

image

وہ کہتے ہیں نا کہ سوشل میڈیا کی دنیا ہے اور اس پر کچھ بھی وائرل ہو جاتا ہے۔ اب ایک ایسی ہی ویڈیو سامنے آ رہی ہے جس میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ 2 دوست رولر کوسٹر رائڈ میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

جس میں سے ایک دوست اس خطرناک رائڈ (جھولے) سے بہت ڈرتا ہے اور دوسرے دوست جس کا نام قیوم ہے اسے کہتا ہے تجھے اللہ کا واسطہ نیچے اتر جاتے ہیں۔

یہی نہیں بلکہ آر کے مارے کہتا ہے قیوم بھائی بہت اوپر جا رہے ہیں ہم، مزاق نہیں کرو ، مجھے بہت ڈر لگ رہا ہے لیکن اب اصل کھیل شروع ہوتا ہے جب رولر کوسٹر انتہائی اونچائی پر جا کر تیزی سے نیچے کی جانب آتی ہے۔

تو لڑکا کہتا ہے یا اللہ خیر یا اللہ خیر، ہمیں بچا لے اے میرے مالک بہت اونچائی پر آ گئے اب تو مر جائیں گے، ساتھ ہی ساتھ یہ لڑکا اپنی آنکھیں بند کر لیتا۔

اور رولر کوسٹر کی سیٹ سے نیچے کی جانب پھسلتا رہتا ہے تاکہ اس نظر ہی کچھ نہ آئے۔ اردگرد کے ماحول سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ویڈیو پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں موجود تفریحی مقام کلفٹن کی ہے۔

تاہم اس ویڈیو کو اب تک سوشل میڈیا پر کئی لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں اور 4 ہزار سے زائد لوگ اسے پسند بھی کر چکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts