کراچی میں ایک اور جگہ دھماکہ، 11 افراد زخمی

image

کراچی کے علاقے حب چوکی کے قریب ایک نجی کاٹن کمپنی میں دھماکے سے 11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اے آر وائی نیوز سے ملنے وای اطلاعات کے مطابق دھماکہ گیس لیکج کی وجہ سے ہوا ہے۔

دھماکے کے بعد کمپنی کے دروازے بند کرلئے گئے ہیں ۔ زخمیوں میں اصل ولد میر بادشاہ، تنویر ولد مشتاق، ساجد علی ولد حطب علی، ناصر ولد علی خان، محسن ولد حیات، محمد اعظم ولد غلام یاسین، ذوالفقار ولد بلال، صداقت ولد عثمان شامل ہیں جبکہ باقی زخمیوں کی شناخت کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts