شادی کے بعد کوئی کھیل نہیں سکتا ۔۔ شعیب اختر ویرات کوہلی سے متعلق بتاتے ہوئے

image
شعیب اختر نے حال ہی میں ویرات کوہلی سے متعلق اپنا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ: '' ویرات نے کپتانی چھوڑی نہیں بلکہ اُنہیں ایسا کرنے پر مجبور کیا گیا، یہ ان کے لیے بہترین وقت نہیں ہے لیکن انہیں یہ ثابت کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ کس چیز سے بنے ہیں، کیا وہ اسٹیل کا بنا ہے یا لوہے کا؟ ویرات نے 6 سے 7 سال کپتانی کی لیکن میں کبھی بھی ان کی کپتانی کے حق میں نہیں تھا، میں صرف یہ چاہتا تھا کہ وہ 100، 120 رنز بناتا رہے اور اپنی بیٹنگ پر توجہ رکھے۔ اگر میں ویرات کی جگہ ہوتا تو شادی نہیں کرتا بلکہ کرکٹ کو وقت دیتا ''
شعیب اختر نے مزید کہا کہ: '' کوہلی کو شادی کرنے کے بجائے صرف 10 سے 12 سال تک رنز بنانے اور ریکارڈ بنانے پر توجہ دینی چاہیے تھی۔ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ شادی کرنا غلط ہے لیکن اگر آپ بھارت کے لیے کھیل رہے ہیں تو آپ کو کرکٹ پر زیادہ توجہ دینی چاہیے۔ کسی بھی کرکٹر کا کیرئیر 14 سے 15 سال کا ہوتا ہے جس میں آپ 5 سے 6 سال تک اپنے عروج پر رہتے ہیں۔ ویرات کے وہ سال گزر چکے ہیں، اب اُنہیں جدوجہد کرنی ہے۔ لیکن یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے۔ ''

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US