پری زاد کی موت کیسے ہوگی ۔۔ مشہور ڈرامہ سیریل پری زاد کی آخری قسط کا راز کھل گیا؟

image

کیا پری زاد مر جائے گا اور اس کی ملاقات اینی سے ہو گی؟ مشہور زمانہ ڈرامہ سیریل پری زاد کی آخری قسط میں کیا ہونےجا رہا ہے۔ ہوتا کچھ یوں ہے کہ اینی پری زاد کے کہنے پر اپنی آنکھوں کا آپریشن کروانے چلی تو جاتی ہے۔

مگر وہاں اس کا ہی انتظار کرتی رہتی ہے لیکن شرجیل اسے منا ہی لیتا ہے کہ وہ آپریشن کروائے جب تک اس کی پٹی کھلے گی پری زاد آ جائے گا۔

مگر یہاں بھی اینی کی قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا وہ خیال دیکھتی رہ گئی اور پری زاد نا آیا ادھر پری زاد اپنی سب دولت اورعیش وعشرت چھوڑ کر ٹرین کے ایک نا ختم ہونے والے سفر پر نکل جاتا ہے۔

جہاں جہاں ٹرین جاتی رہتی ہے وہ بھی وہاں پر ہی جاتا رہتا ہے۔ جب اس کے پاس پیسے ختم ہو جاتے ہیں تو وہ پیدل سفر کرتا ہے۔

اور ایک مزار پر ملنگ بن کر رہنے لگ جاتا ہے۔ یہاں ایک شخس اس سے اپنے لیے دعا کرواتا ہے جو قبول ہو جاتی ہے تو پری زاد ملنگ مشہور ہو جاتا ہے۔

ایک دم سے پری زاد کے غائب ہو جانے پر پوری دنیا اسے ڈھونڈتی ہے خصوصاََ اکبراور اینی، پھر ایک دن شدید بارش ہو رہی تھی تو اینی اور شرجیل اسے ڈھوندتے ڈھونڈتے اسٹیشن پر ہی رک گئے۔

مزید یہ کہ اب اینی بھی اسی ملنگ کے پاس آتی ہے اور کہتی ہے کہ وہ کسی اپنے پیارے کوئی کافی دیر سے ڈھونڈ رہی ہے دعا کریں کہ وہ مل جائے اسے۔

اب یہ آواز ملنگ پریزاد بھولا تو نہیں تھا نا، یہ آواز اس کے کانوں میں رس گھول رہی تھی،بس پھر کیا تھا ابھی اینی کا پیر پھسلتا ہے جسے پری زاد سہارا دیتا ہے۔

تو اس کا ہاتھ اس کے ماتھے پر لگتا ہے جسے اینی پہچان جاتی ہے کہ یہی ہے پری زاد۔ اس کے بعد ڈرامائی انداز میں اینی کہتی ہے کہ میں نے کہاں کہاں نہیں ڈھونڈا تمہیں، جس پر پری زاد کہتا ہے۔

میں نے سوچا کہ تم نے شرجیل کے ساتھ شادی کر لی ہو گی۔ تو اینی کہتی ہے میں آج بھی تم سے محبت کرتی ہوں اور تم ہی سے شادی کروں گی۔

آخر میں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ اب پری زاد کی حالت خراب ہو جا تی ہے اور وہ اینی کی ہی گود میں دم تو ڑ جاتا ہے۔ وہ کہتے ہیں نا کہ وہ محبت ہی کیا جو حاصل ہو جائے۔

واضح رہے کہ ڈرامے میں اس سے کچھ مختلف سین ہو سکتے ہیں مگر کہانی یوں ہی ہو گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts