خطرناک بیل کے سر سے موٹر سائیکل کا ہینڈل بنا لیا ۔۔ جانور کے سر کا استعمال اب کس نئے انداز سے ہو رہا ہے؟ دلچسپ ویڈیو

image

ہر کسی نوجوان کا یہ خواب ہوتا ہے کہ اس کی موٹر سائیکل بہترین سے بہترین لگے اسی لیے لڑکے اکثر اپنی موٹر سائیکلوں پر مختلف قسم کی لائٹس وغیرہ لگواتے ہیں لیکن اب ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

جس میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ کسی لڑکے نے خطرناک بیل کے سر سے موٹر سائیکل کا ہینڈل ہی بنالیا۔

ہوا کچھ یوں کہ مذکورہ لڑکا مکینک کے پاس گیا جس نے محفوظ کیے ہوئے بیل کے سر میں روئی وغیرہ بھر کر اسی موٹر سائیکل کے ہینڈل پر لگا دیا۔

اور اس مہارت سے لگایا کہ بیل کی آنکھوں کی جگہ پر لائٹ آ گئی اور کانوں کے پاس 2 بڑی بڑی لائٹس لگا دی گئیں یہی نہیں بلکہ اس کے سینگوں سے موٹر سائیکل میں اور بھی زیادہ خوبصورتی پیدا ہو گئی۔

یہ ایک 125 موٹر سائیکل ہے اور ویڈیو کو بغور دیکھنے کے بعد اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ویڈیو پاکستان کی ہے پر یہ معلوم نہیں کہ پاکستان کے کس شہر کی ہے۔

اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد یہ تاثر بھی لیا جا رہا ہے کہ یہ سر اس لڑکے کے قربانی کے جانور کا ہوگا تو اس نے اسے ایسے ہی استعمال کر لیا۔

اس ویڈیو کو اب تک 10 لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں اور 4 ہزار لوگ اسے پسند بھی کر چکے ہیں یہی نہیں بلکہ ڈیڑھ ہزار لوگ اس پر اپنی قیمتی رائے کا بھی اظہار کر چکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts