محترمہ کی بیٹی کی سالگرہ: بختاور بھٹو کو شوہر سمیت گھر والوں نے اہم دن پر کون کون سے تحفوں دیے

image

محترمہ بینظیر بھٹو کی بیٹی بختاور بھٹو آج اپنی 32 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔اس موقعے پر ان کے شوہر محمود چوہدری اور ان کے بیٹے میر حاکم کی جانب سے سرپرائز گفٹ دیا۔

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر محمود چوہدری نے ایک کمرے کی تصاویر شیئر کیں جسے انتہائی خوبصورت انداز میں پھولوں اور کارڈ سے سجایا گیا تھا۔

یہی نہیں بلکہ غبارے اور کیک بھی اس تصویر میں نظر آ رہا ہیں جو کہ لازماََ اس بڑے دن کیلئے شوہر محمود چوہدری کی جانب سے بیگم کیلئے بطور تحفہ ہیں۔

مزید یہ کہ کیپشن میں محمود چوہدری نے بختاور کو مبارکباد دی اور انکی سلامتی کیلئے دعا بھی مانگی۔ اور اس موقعے پر انہوں نے ایک اسٹوری بھی شیئر کی جس میں بیٹے میر حاکم کی جانب سے دیے جانے والا کارڈ بھی رکھا گیا تھا۔

اب بات کرتے ہیں انہیں بہن بھائیوں اور والد کی طرف سے کیا تحفے میں ملا۔ تو بختاور نے اس خوشی کے موقعے پر انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی جس میں والد، بلاول اور آصفہ کی جانب سے ملنے والے پھولوں کے گلدستوں کی تصاویر شیئر کیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts