ایک مرتبہ پھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد مری میں پھنس گئی ۔۔ شدید برفباری کی وجہ سے مری کی سڑکوں پر ٹریفک جام

image

مری میں اب وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے قریبی ٹھندے جنگل میں ٹریفک جام ہونے سے پھر سے سیاح پھنس گئے ہیں۔ حکام کے مطابق ٹھنڈے جنگل میں سڑک پر پھسلن زیادہ ہو جانے کی وجہ سے ٹریفک جام ہو گئی۔

اس مشکل حالات میں بھی ریسکیو حکام ملکہ کوہسار مری میں بہتر رسپانس جاری رکھے ہوئے ہے۔

شدید برف میں پھنسی گاڑیوں اور فیملیز کو بھی محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ یہی نہیں بلکہ متعلقہ عملہ اس وقت سڑکوں پر جام ٹریفک بھی کھلوا رہا ہے اور برف بھی ساتھ ہی ساتھ ہٹا رہا ہے۔

واضح رہے کہ مری کے قریبی جنگل کا راستہ بھوربن آزاد کشمیر کی طرف جاتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts