پاکستان میں مسئلے مسائل بہت ہیں لیکن ان پر اب بات بھی کی جائے تو عوام تنگ ہی آ جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ اب ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے۔
جس میں پاکستان کے ہی ایک نجی ٹی وی کے رپورٹر علاقے میں گند اور کوڑے کرکٹ کے ڈھیر پر بات کر نے لگےتو ان کے پیچھے کھڑی عوام فوراََ اپنے اپنے کاموں کو نکل گئی۔
یہ واقعہ پنجاب کے علاقے کوٹ شوٹا کی جناح کالونی، گلی نمبر 1 کا ہے۔ جہاں جیسے ہی رپورٹر نے اپنے بیبر کاآغاز کیا کہ متعلقہ ادارے شہر کے کچرے کی طرف دھیان نہیں دیتے۔
جس کی وجہ سے علاقے میں بدبو اور بیماریاں پھیل رہی ہیں اور اس کچرے سے علاقہ مکینوں کو اور کیا کیا مسائل ہیں، آئیے اس پر ان سے مزید بات کرتے ہیں۔
تو جیسے ہی رپورٹ پیچھے موڑ کر دیکھتا ہے تمام لوگ وہاں سے جا چکے ہوتے ہیں جس پر اس کے منہ سے بے ساختہ نکلتا ہے کہ یہ لوگ کہاں گئے۔
اس جملے کے بعد وہ انہیں دیکھنے کیلئے گلی کی جانب بھاگتا ہے تو لوگوں کو جاتے دیکھ کر غصے سے لال پیلا ہو جاتا ہے اور عوام کو برا بھلا بھی کہتا ہے۔