ٹریفک جام اور سڑکیں بلاک ۔۔ جمعے کے دن کراچی میں کون کون سی سڑکیں بند ہوں گی؟
کراچی میں کچھ روز سے سیاسی جماعتیں سرگرم ہوگئی ہیں۔ جماعتِ اسلامی کی جانب سے بھی دھرنے کیے جا رہے ہیں اور ایم کیو ایم بھی ان ایکشن ہے۔ ایم کیو ایم کی جانب سے ریلیاں نکالی جا رہی ہیں جو آج بھی متوقع ہیں۔ آج سے کراچی میں چونکہ پی ایس ایل کے میچز کا بھی آغاز ہو رہا ہے۔ اس لیے شہر بھر میں ٹریفک جام کی ممکنہ صورتحال واضح ہے۔
لیکن دھرنوں اور ریلیوں کے ساتھ ساتھ میچز کا ہونا زیادہ ٹریفک جام کر سکتا ہے۔ جماعتِ اسلامی کے حوالے سے ایک میسج سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے جس کے مطابق وہ جمعے کے روز کراچی کے چند مقامات پر دھرنے دے سکتے ہیں جس کی وجہ سے ان راستوں کی بندش یقینی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کل بروز جمعہ کراچی میں (جماعتِ اسلامی کی جانب سے ہونے والے دھرنے کی صورت میں) یہ راستے بند رہیں گے:
نیشنل ہائی وے ، قائد آباد پُل (ملیر، لانڈھی، ماڈل کالونی، گلشنِ حدید) سپر ہائی وے جمالی پُل ( سہراب گوٹھ، معمار، نیو کراچی، نارتھ کراچی، سکیم 33)، ماڑی پور (کیماڑی، لیاری، صدر، گارڈن) ،
ڈرگ روڈ (شاہ فیصل، کورنگی، جوہر)،
نیپا یونیورسٹی روڈ ( گلشن بلاک 6، 7، 4، 3، 4 اے)،
ایکسپو سینٹر ( بلاک 13 ڈی، اے، بی، سی ٓ، ڈی، جی، پی ای سی ایچ، ایف بی ایریا) صفورہ ( موسمیات، گلزارِ ہجری) ، لسبیلا چوک ( ناظم آباد، اورنگی، سائٹ، اورنگی ٹاؤن)۔