کراچی میں نہ دھرنا ہوگا اور نہ سڑکیں بند ۔۔ جماعتِ اسلامی نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا

image

جماعتِ اسلامی کراچی میں پچھلے 28 دن سے دھرنا کر رہی تھی۔ لیکن کل رات امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق: '' پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی میں رات گئے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔ کل رات صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ اور پیپلز پارٹی کا دیگر وفد جماعتِ اسلامی کے کیمپ پہنچا جہاں ملاقات میں تمام تر مزاکرات طے پاگئے۔ ''

مزاکرات میں یہ بات طے ہوئی کہ صحت سے متعلق اختیارات، ادارے دوبارہ بلدیہ کو دے دیے جائیں گے۔ بلدیاتی الیکشن ایکٹ اور بل اسمبلی سے پاس ہونے پر 90 دن میں انتخابات ہوں گے۔ مئیر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے چیئرمین ہوں گے۔ موٹروہیکل ٹیکس میں شہری حکومت کا حق، میئر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا چیئرمین ہوگا۔ کے ڈی اے، ایل ڈی اے، ماسٹر پلان میں مئیر کا اہم کردار ہوگا اور کے ایم سی صحت کے اسپتال میئر کے ماتحت ہوں گے۔ جن باتوں پر اتفاق نہیں ہوا اس کے لیے مذاکرات جاری رہیں گے۔ کراچی میں اضافی پانی کے منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے گا۔ سندھ حکومت طلبا یونین کوبحال کرے گی۔ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دیں گے۔

مزاکرات کی کامیابی اور دھرنے سے متعلق آخر میں امیر جماعتِ اسلامی کا کہنا تھا کہ: '' گزرتے دن کے ساتھ بچوں اور فیملیز کا دھرنے میں آنا شروع ہوا۔ 2 دن کے نوٹس پرتاریخی ریلی نکالی گئی۔ یونیورسٹی روڈ پر خواتین کا اتنا بڑا احتجاج اب سے پہلے کبھی نہیں ہوا۔ ایک وقت ایسا آیا کہ سندھ حکومت سے بات نہیں ہو پائے گی۔ لیکن اب یہ ممکن ہوگیا۔ ہم سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کیلئے نہیں آئے، پسے ہوئے طبقات کی آواز اٹھانے کے لئے آئے ہیں۔ چونکہ ہمارے مطالبات مان لیے گئے ہیں لہٰذا آج ہونے والے دھرنے بھی نہیں ہوں گے۔ سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں آپ نے تاریخی جدوجہد کی، آپ کے جذبے اور ولولے کے نتیجے میں بہت لوگ متاثر ہوئے ہیں، ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے وہ ہوتا چلا گیا۔ ''


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts